Alvina Moeen Travelogue
1030 words Travelogue -الوینہ معین -سفرنامہ-بی ایس پارٹ ۳-رول نمبر 22 حیدرآباد سے کراچی کا سفر: کراچی کی بس میں سوار ہوتے ہی جب مجھے پہلی بار اس بات کا علم ہوا تھا کہ کھڑکی کے ساتھ والی کرسی میری قسمت میں نہیں اپنی زندگی میں جتنی بھی مسافتیں طے کیں ایک اصول لازم و ملزوم تھا جس کا میرے گھر والوں اور یہاں تک کہ دوست احباب کو بھی علم تھا وہ یہ کہ سفر چاہے جیسا بھی ہو۔اور گاڑی چاہے کسی بھی قسم کی ہو‘کھڑکی اور کھڑکی کے ساتھ والی کرسی نے میرے ہی حصے میں آنا تھا۔ تو اس اصول کو سامنے رکھتے ہوئے بجائے اس کے کوئی میری جگہ پر بیٹھنے میں اپنی خواہش ظاہر کرے خاموشی سے اپنی اس خواہش کا گلہ گھونٹ دیتی یا پھر دوسری کھڑکی کی طرف والی جگہ گھیرنے کی کوششیں شروع کردیں۔ کھڑکی کی طرف بیٹھ کر طرح طرح کی خوبصورت وادیوں‘اونچے اونچے پہاڑوں اور المنظر کے دلکش اور حسین مناظر سے لطف اندوز ہوئے سفر کا تو اپنا ہی مزہ تھا اور ایسے سفر کا مزہ چکھنا میری پہلے کبھی میری قسمت میں نہیں تھا بس ایک ہی خواب جو میں نے اپنے سفر سے متعلق ذہن میں پروان چڑہایا تھا وہ صرف یہی تھا کہ بس میں کھڑکی کے ساتھ ڈیرا جما ک...