Falak Hafsa Travelogue
فلک حفصہ Travelogue-Falak Hafsa-BS-lll-47-Urdu 2k18/MC/47 سفر نامہ کلہوڑو خاندان اور ان کے مقبرے لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد حیدرآباد کے سیر و تفریح کے مداح لوگوں نے کراچی کا رخ لیا اور بہت سے لوگوں نے تو نئی جگہوں پر جانے کا اور کچھ منفرد، انوکھی ا ور تاریخی مقامات پرجانے فیصلہ کیا۔ مجھے خود بھی تاریخی اور ساحلِ سمندر والی جگہوں پر جانے کا خاصہ شوق ہے۔سردی کی وجہ سے ساحل سمندر والی جگہوں پر جانے سے گریز کیا اور کسی تا ریخی مقام کی زیارت کا سفر طے کرنے کی ٹھانی۔ خیر سے توحیدرآباد میں سیر و تفریح کے لحاظ سے مقامات زیادہ نہیں ہیں اور کچھ ہمارے لوگ بھی حیدرآباد میں موجود ایسے مقامات کو نظر انداز کردیتے ہیں جوکہ اپنی بیش بہا خوبصورتی کے ساتھ ساتھ تاریخ کے ا وراق کو بھی اپنے اندر سموئے ہوئیں ہیں۔حیدرآباد میں بھی کچھ ایسے تاریخی مقامات جیسا کہ پکا قلعہ، شاہی بازار اور ہی...