شامیانے والی تقریبات by Falak Hafsa
Why people prefer Shmaian Shadi? Cost of marriage hall? Attribution, figures facts are missing. Guideline not followed.. فلک حفصہ 2k18/MC/47 BS part lll کیا شامیانے والی تقریبات سماجی مسئلہ ہیں؟ کہنے کو تو پاکستان میں لوڈ شیڈنگ،صاف پانی کی سہولت،بے روزگاری اور دیگر کئی بے شمار مسائل موجود ہیں جنہوں نے پاکستانیوں کو اپنے حصار میں گھیر کر رکھا ہوا ہے۔جن سے فوری نجات ناممکن ہے۔ مگر کچھ مسائل ایسے بھی ہوتے ہیں جن کو ہم اپنی کوششوں اوررویوں سے کم ضرور کر سکتے ہیں۔ جس کی ایک مثال شامیانہ والی تقریب سے ہونے والے مسائل ہیں۔بظاہر تو شامیانے والے تقریبات خوشی کی علامات ہوتی ہیں مگر لوگ اپنی خوشی میں دوسروں کے احساس و خیال کوبری طرح نظر انداز کر دیتے ہیں۔ اپنا کام بنتا بھاڑ میں جائے جنتا۔ جب بھی یہ کہاوت ذہن میں آتی ہے تو یہ بات بالکل صحیح ثابت ہوتی نظر آتی ہے جب لطیف آباد کے علاقے،محلے او...